لندن کی پاکستانی نژاد خاتون نے بہادری کی مثال قائم کردی، بحر ہند کے گہرے سمندر میں شارکس کے ساتھ بے خوف ہوکر تیراکی کی۔تیراکی کے دوران سمندری بلا شارک کے قریب جانا اپنی جان خطرے میں ڈالنے سے کم نہیں لیکن ایک خاتون نے بہت ساری شارکس کے ساتھ تیراکی کرکے خود کو خطروں کی کھلاڑی ثابت کر دکھایا ہے۔جنوبی لندن کی پاکستانی نژاد باہمت خاتون مہوش امتیازی نے بچوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی مہم میں بحر ہند میں خونخوار اور خطرناک شارکس کے ساتھ مسلسل 4 منٹ تک تیراکی کرکے انوکھی مثال قائم کی ہے۔پیشے کے اعتبار سے مہوش امتیازی برطانوی وزارت انصاف میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں، انہوں نے یہ مظاہرہ اپنی حالیہ تعطیلات کے دوران مالدیپ کے جزیرے مافوشی کے قریب سر انجام دیا۔ ایک نٹرویو میں مہوش امتیازی نے بتایا کہ جیسے میں نے سمندر میں غوطہ لگایا تو ایسا محسوس ہوا کوئی شارک قریب ہی موجود ہے لیکن جب اپنی ویڈیو دیکھی تو پتہ چلا کہ وہ بہت بڑی شارک تھی جسے میں چھوٹی سی سمجھ رہی تھی اور اس نے میرے ارد گرد تین چار چکر بھی لگائے۔ویڈیو میں نظر آنے والے ان مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ خاتون ان شارکس کے ساتھ ساتھ تیراکی کرتے ہوئے سمندر کی سیر بھی کرتی نظر آرہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی