i کھیل

پاکستانی پلیر مہوش علی کو انگلی دکھانا مہنگی پڑ گیتازترین

July 28, 2025

پاکستانی اسکواش پلیر مہوش علی کو میچ میں انگلی دکھانا مہنگی پڑ گی، ایشین اسکواش فیڈریشن نے پاکستانی پلیر مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ ایشین اسکواش فیڈریشن نیخاتون پلیر مہوش علی پر کوریا میں ہونیوالی ایشین جونیر چیمپئن شپ میں ہانگ کانگ کی حریف کھلاڑی کو نازیبا اشارہ کرنے اور غیر اخلاقی رویے اپنانے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی ۔ مہوش علی کے غیر اخلاقی اشارے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی رہا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن نے مہوش علی کی عالمی مقابلوں میں اس نازیبا حرکت کا نہ ہی کوی نوٹس نہ لیا نہ پاکستانی پلیر کیخلاف کوی کاروای کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی