i کھیل

پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گیتازترین

April 11, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پی ایس ایل کے سیزن 10 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریبا ساڑھے 14 کروڑ روپے) جبکہ رن اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر( تقریبا 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔ 34 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی