پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کی انتظامیہ پھر سے ایکشن میں آگئی، سی ای او سلمان نصیر کی زیر قیادت اسٹیک ہولڈرز سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں فرنچائزز، اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز شریک ہوئے۔بورڈ نے پی ایس ایل کی 10 سالہ ترقی کا ڈیٹا پیش کیا، نویں اور دسویں ایڈیشن کے اعداد و شمار کا موازنہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں پیش کردہ شماریات کے مطابق پاکستان سپر لیگ روز بروز مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، نویں ایڈیشن کو پاکستان میں 455 ملین ناظرین میسر آئے جبکہ رواں برس منعقدہ 10 ویں ایڈیشن میں یہ تعداد بڑھ کر 3.4 بلین( 3ارب 40کروڑ )تک پہنچی۔لائیو اسٹریمنگ میں 647.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے مجموعی طور پر 48.5 بلین منٹس تک میچز دیکھے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی