پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے باقی میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی نے تمام ٹیموں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ، جنون اور جیت کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کو تیار ہے۔ محسن نقوی کے اس اعلان کے بعد شائقین کرکٹ میں ایک بار پھر جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، اور تمام ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں واپس میدان میں اتریں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی