i کھیل

پی ایس ایل، (آج) واحد میچ ملتان سلطانزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان کھیلا جائے گاتازترین

March 11, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں (آج)منگل کو واحد میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں منگل کو 30ویں اور آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ ملتان سلطانز مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، اس ٹیم میں ڈیوڈ میلان ،ڈیوڈ ویلے،افتخار احمد،کرس جارڈن،اسامہ میر،شاہنواز دھانی،عباس آفریدی اور عثمان خان جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مایہ ناز بیٹر ریلی روسو لیڈ کریں گے اور انہیں سرفراز احمد ،محمد وسیم جونیئر،محمد عامر،محمد حسنین،عثمان قادر اور عقیل حسین کی خدمات حاصل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے 9 ،9 میچز کھیل چکی ہیں ملتان سلطانزسب سے زیادہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کا ناک آئوٹ مرحلہ 14 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی