نیوزی لینڈ کے آل راونڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوئوں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل رانڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ "پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں"۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "پی ایس ایل اور آئی پی ایل دونوں نے ہی میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا، میں نے دونوں ہی ٹورنامنٹس میں بہت لطف اٹھایا، مجھے امید ہے کہ جلد امن ہونے سے ہمارا محبوب کھیل دوبارہ شروع ہوگا، میں مستقبل میں دونوں ممالک میں واپس لوٹنے کا منتظر ہوں گا"۔ کرکٹر کے بیان نے ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا کا جھوڑ بے نقاب کردیا ہے جبکہ جنگی ماحول کے دوران بھی غلط رپورٹنگ پر بھی بھارت کے نامور نیوز چینلز نے معذرت کی تھی، جس انہیں جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی