پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد بنگلادیش کے اسٹار اسپنر شکیب الحسن کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز کل 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔بنگلادیشی میڈیا نے شکیب الحسن کے پی ایس ایل میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب نے 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ میں حصہ لیا تھا جبکہ 2016 میں کراچی کنگز کا حصہ تھے، یہ انکی ٹورنامنٹ میں 8 سال بعد واپسی ہے۔ شکیب پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز میں بنگلادیش کے ساتھی کرکٹر رشاد حسین کے ہمراہ ایکشن میں دیکھائی دینگے۔ اسٹار کرکٹر نے 6 ماہ قبل آخری میچ کھیلا تھا جبکہ آخری بین الاقوامی میچ بنگلادیش کیلئے ایشیا کپ میں کھیلا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی