i کھیل

پرائم منسٹر یوتھ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرالز آج سے شروع ہونگےتازترین

June 26, 2025

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کیلے پہلے مرحلے میں ٹرالز کا آغاز آج (جمعہ) سے بلوچستان میں ہوگا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاریکٹر سپورٹس جاوید میمن کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کے اشتراک سیلڑکوں اور لڑکیوں کے کرکٹ ٹرائلز 30 جون تک کوئٹہ میں جاری رہیں گے جن میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کے کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا، انہیں جدید تربیت فراہم کرنا اور انہیں مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پرکھیلنے کے لیے تیار کرنا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں غیر معمولی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لییہم پرعزم ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ بلوچستان کے نوجوان کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے بھی امید ظاہر کی بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں اپنے ٹیلنٹ سے آگے بڑھتے ہوے ملک کا نام روشن کرینگے ، ایچ ای سی اور ملک کی جامعات کھیلوں کے فروغ میں حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی