پرام منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کوٹہ میں باکسنگ ٹرالز کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) کے ڈاریکٹر سپورٹس جاوید میمن نے بتایاکہ پرام منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ایچ ای سی کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے دارہ کار کو بڑھاتے ہوئے کوئٹہ میں باکسنگ ٹرائلز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایاکہ ٹرالز کامقصد گراس روٹ سطح پر باصلاحیت ایتھلیٹس کی نشاندہی کرنا اور انہیں منظم تربیت، مواقع اور قومی و صوبائی سطح پر نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں 15 سے 25 سال کی عمر کے مرد و خواتین باکسرز نے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں شرکت کی۔ ان ٹرائلز میں منتخب ہونے والے ایتھلیٹس آئندہ مرحلوں میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ میں شرکت کریں گے جنہیں کوالیفایڈ کوچز کی زیر نگرانی تربیت فراہم کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی