i کھیل

رضوان کپتانی کے اہل نہیں، انہیں فورا ہٹایا جائے،کامران اکملتازترین

May 07, 2025

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں محمد رضوان کی کپتانی پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں فوری کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا۔کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی کے ہاتھوں ملتان سلطانز کی شکست پر محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو انکی کپتانی سے متعلق سوچنا ہوگا، وہ اس قابل نہیں کہ ٹیم کی قیادت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کیخلاف رضوان نے جس طرح ٹیم کھلائی سمجھ سے باہر ہے، رواں سیزن ملتان سلطانز کیلئے کسی ڈرانے خواب سے کم نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی