i کھیل

روہت شرما کی اسپتال آمد، مداحوں میں تشویشتازترین

September 09, 2025

بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے گزشتہ روز ممبئی کے کوکیلابین اسپتال جانے پر شائقین میں اِن کی صحت سے متعلق تشویش کی لہر دور گئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں تاہم میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیے بغیر وہ تیزی سے اندر چلے جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کے اسپتال جانے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے مداحوں کو اس لیے بھی تشویش لاحق ہو گئی ہے کیوں کہ روہت آسٹریلیا کے خلاف آنے والی ون ڈے سیریز میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی