i کھیل

رسجا کا جرنلسٹوں کیلئے ورکشاپس، سپورٹس ایونٹس کروانے کا اعلانتازترین

August 29, 2025

راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا نے اسپورٹس صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپس اور مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ صدر رسجا ابوبکر بن طلعت کی صدارت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہونیوالے رسجا کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ارسلان شیرازی نے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ آئندہ سہ ماہی کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔ اجلاس میں سینئر رکن اور رسجا کے پیٹرن عبدالمحی شاہ کو صدارتی ایوارڈ (تمغہ امتیاز)) کیلئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت بین الصوبائی رابطہ، کابینہ ڈویژن، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے رسجا کی کاوشوں میں تعاون فراہم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مستقبل میں مزید مستحکم ہوگا۔اجلاس میں بڑی تعداد میں ارکان نے شرکت کی اور تنظیمی امور پر اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی