i کھیل

سہ ملکی سیریز کا افتتاحی میچ آج 29 پاکستان اور افغانستان کے مابین کھیلا جائے گاتازترین

August 28, 2025

سہ ملکی سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان او ر افغانستان کے مابین آج 29 اگست کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑی مکمل فارم میں نظر آئے اور بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اترے۔قومی سکواڈ نے کنڈیشن بیسڈ ٹریننگ پر فوکس کیا، کوچز کی نگرانی میں بیٹرز نے نیٹ پریکٹس کے دوران پاور ہٹنگ پر کام کیا جبکہ بولرز نے لائن اور لینتھ بہتر بنانے پر بھرپور محنت کی، اس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ذریعے فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے بھی سخت مشقیں کیں۔کھلاڑیوں نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایشیا کپ اور ٹرائی نیشن سیریز میں گرین شرٹس کو نئی کامیابیوں سے ہمکنار کریں گے اور شائقین کرکٹ کو یادگار لمحات فراہم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی