سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ سہ ملکی سیریز میں ٹیم کی کئی غلطیاں سامنے آئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں کامران اکمل نے کہا کہ کنڈیشن کے مطابق بولنگ یونٹ مکمل نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ سہ ملکی سیریز میں کئی غلطیاں کی گئیں، ایشیا کپ میں ایسی غلطیوں کی گنجائش نہیں ہو گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں چھوٹی ٹیموں سے ہی نہیں بڑی ٹیموں سے بھی جیتنا ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی