i کھیل

سابق بھارتی فاسٹ بولر ورون آرون نے بمراہ کو وسیم اکرم سے بہتر قرار دیا،شائقین کرکٹ نے بیان مضحکہ خیز قراردیدیاتازترین

June 23, 2025

سابق بھارتی فاسٹ بولر ورون آرون نے بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سے بہتر قرار دے دیا۔سابق بھارتی کھلاڑی کے اس بیان کو شائقین کرکٹ نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ دیگر صارفین نے ان کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا۔بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ان دنوں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں، جس میں انہوں نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا ۔ وسیم اکرم کا یہ ریکارڈ توڑنے کے بعد سابق فاسٹ بالر ورون آرون نے اپنے حالیہ بیان میں جسپریت بمراہ کو وسیم اکرم سے بہترین بولر قرار دے دیا۔ورون آرون نے کرک انفوٹو کے میچ ڈے شو میں کہا کہ ایسے اعزازات بمراہ کو وسیم اکرم کے ہم پلہ قرار دیتے ہیں۔آرون کا کہنا تھا کہ انہیں جینیئس کہنا ایک کم تعریف ہوگی۔ اب وہ وسیم اکرم کو سِینا ممالک میں وکٹوں کی تعداد میں پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ میرے لیے یہ سب کچھ کہتا ہے کیونکہ وسیم اکرم فاسٹ بالردنیا کے سب سے بہترین بالر تھے، اور وہ گیند کے ساتھ سب کچھ کر سکتے تھے۔ اور بمراہ بھی تقریبا ویسے ہی ہیں۔سابق بھارتی فاسٹ بوکر نے مزید کہا بمراہ نے یہ کام وسیم اکرم کے مقابلے میں بہت کم اننگز میں کیا ہے، اور اس طرح دونوں کو ایک ہی سطح پر رکھنے کی اپنی دلیل پیش کی۔واضح رہے کہ وسیم اکرم دنیا کے سب سے عظیم فاسٹ بالرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے پاس 900 سے زائد بین الاقوامی وکٹیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی