i کھیل

سب سے زیادہ کیچز ،انگلش کرکٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیاتازترین

July 12, 2025

انگلش کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کرکٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ روٹ نے بیٹنگ کے علاوہ فیلڈنگ میں بھی نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ بھارت کے خلاف جاری لارڈز ٹیسٹ میں جو روٹ نے بھارتی بیٹر کرون نائر کا کیچ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر( نان وکٹ کیپر) کا اعزاز حاصل کیا۔جو روٹ نے 266 ٹیسٹ اننگز میں 211 کیچز لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر کا ریکارڈ سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کے پاس تھا جنہوں نے 301 اننگز میں 210 کیچز لیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی