i کھیل

شاہد آفریدی ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن علی ابوظہبی ٹی 10لیگ کا حصہ بن گئےتازترین

October 09, 2023

شاہد آفریدی ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن علی ابوظہبی ٹی 10لیگ کا حصہ بن گئے، ابوظہبی ٹی 10کے 2023کے ایڈیشن میں دنیا بھر سے کل 782کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ان میں بین الاقوامی کرکٹ کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں ،پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو چنئی بریوز نے پہلے ہی سائن کر لیا ہے۔کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی میں 8ٹیمیں ، بنگلہ ٹائیگرز ، چنئی بریوز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، دہلی بلز ، مورس ویل سمپ آرمی ، نیو یارک اسٹرائیکرز ، ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی شرکت کررہی ہیں جس نے سیزن میں برقرار رکھے گئے اور نئے شامل کردہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ باقی کھلاڑی ڈرافٹ کے ذریعے چنے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی