پاکستان سپورٹس بورڈ نے باچا خان یونیورسٹی کی اسسٹنٹ ڈاریکٹر شبانہ خٹک کو ڈپیوٹیشن پر پی ایس بی میں ڈائریکٹر کوارڈنیشن تعینات کردیا۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17کی خاتون افسر کی خدمات عارضی بنیادوں پر پاکستان سپورٹس بورڈ میں لی گی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل کی منظوری کے بعد شبانہ خٹک نے پی ایس بی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جو اس سے قبل باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں اسسٹنٹ ڈاریکٹر سپورٹس کی خدمات سر انجام دے رہی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی