i کھیل

سندھ کے نوجوان کرکٹرز کیلے لاہور قلندرز میں شمولیت کا سنہری موقعتازترین

July 09, 2025

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اورہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام سندھ کے نوجوانوں کو کرکٹ کے میدان میں قومی سطح پر جگہ بنانے کیلے ٹرائلز کا آغاز آج (جمعرات )کوہوگا۔ ایچ ای سی کے ڈاریکٹر سپورٹس جاوید میمن کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی چیمپین ٹیم لاہور قلندرز کے اشتراک سے سندھ کے مختلف شہروں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے کرکٹ ٹرائلز کا آغازکراچی میں جامعہ این ای ڈی سے ہوگاجس کے بعد ٹرائلز حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، اور سکھر میں بھی منعقد ہوں گے۔ ان ٹرائلز کا مقصد سندھ بھر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا ہے۔ ٹرائلز کی افتتاحی تقریب 10 جولائی کو کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوگی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، صوبائی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ سندھ سے پہلے کرکٹ کے ٹرائلز بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں منعقد کیے گئے جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سندھ کے نوجوان بھی اسی جوش و جذبے سے کرکٹ کے ٹرائلز میں حصہ لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی