سرفہ رنگا پولو کپ کے ساتھ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات کا افتتاح بھی کر دیا گیا، کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم اور ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی نے تقریبات کا افتتاح کیا۔ اماچہ پولو گرانڈ میں پولو کے دلچسپ میچز شروع ہوگئے، پولو کے پہلے دن 3 میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں شگر ریڈ نے خپلو ہیڈکوارٹر کو 1-9 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں سکردو ریڈ نے چھوربٹ کو 2-8 سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں شگر اماچہ نے سکردو رینگچن کو ہرا کر اگلے رانڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، پولو میں بلتستان کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی