i کھیل

سری لنکا کے خلاف میچ میں راشد خان بولڈ ہونے کے بعد بھی ری ویو مانگنے لگےتازترین

September 19, 2025

سری لنکا کے خلاف میچ میں راشد خان بولڈ ہونے کے بعد بھی ری ویو مانگنے لگیایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان کی ایک غلط فہمی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں راشد خان بولڈ ہوئے جس کا انہیں اندازہ نہ ہوا اور امپائر سے ری ویو مانگنے لگے۔راشد خان کو محسوس ہوا کہ وہ بولڈ نہیں ہوئے بلکہ امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آٹ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ فورا ہی ری ویو مانگنے لگے۔راشد کے ری ویو مانگنے پر امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں آگاہ کیا کہ وہ بولڈ ہوئے ہیں۔افغان کپتان کے اس انداز پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی