i شوبز

راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپورتازترین

January 15, 2025

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کے اداکار رام کپور نے کہا ہے کہ وہ راکھی ساونت کی بہت عزت کرتے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری نے انھیں غلط طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ رام کپور نے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری نے راکھی کو ایک رقاصہ اور انکے بارے میں ایک غلط تصور کو پیش کرنے کی کوشش کی۔ تاہم میں راکھی کی بہت عزت کرتا ہوں، آج سارا بھارت راکھی کا نام جانتا ہے۔ رام کپور کے مطابق انکے بہت سارے گندے تجربات ہیں۔ وہ راکھی کی بہت ساری چیزوں سے ہوسکتا ہے اتفاق نہ کریں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں انکے فنکارانہ سفر کا احترام کرنا بند کر دوں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی