آزاد جموں و کشمیر میں مون سون کی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 169 سکولوں اور 1809 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں مون سون بارشوں کے دوران اب تک 27 افراد جاں بحق ہوئے، 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مٹی کے تودے گرنے اور ندی نالوں میں طغیانی سے اب تک 303 گھر مکمل تباہ ہوگئے، 1809 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، 59 دکانیں تباہ، 237 مویشی ہلاک ، 17 پن چکیاں بھی نالوں میں بہہ گئیںندی نالوں میں طغیانی سے 15 گاڑیاں بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں، مختلف علاقوں میں 33 رابطہ پل بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گے، 169 سکولوں کو نقصان پہنچا ہے، 2 سو کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان کا سامنا رہاایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مطلع صاف ہوگیا، صبح اور شام کے اوقات میں موسم خوشگوار رہنے لگا ہے، بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ زیریں علاقوں میں بھی گرمی کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی