i پاکستان

چشتیاں میں پانی کے تیز بہا ئوکے باعث 6 حفاظتی بند ٹوٹ گئے،300 سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے،7 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہBreaking

August 28, 2025

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث پنجاب کے شہر چشتیاں میں پانی کے تیز بہا ئوکے باعث 6 حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔تفصیل کے مطابق تحصیل چشتیاں میں پانی کے تیز بہا ئوکی وجہ سے حفاظتی بند ٹوٹنے سے 300 سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، اور 7 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔مقامی کسانوں نے 8 کلو میٹر لمبا ایک حفاظتی بند اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ بند آخری سہارا ہے، اگر یہ ٹوٹا تو 20 ہزار گھر خطرے میں ہوں گے۔ادھر زیر آب آنے والی کئی متاثرہ بستیوں تک ریسکیو ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ سکیں، اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سیلاب میں پھنسے 5 ہزار افراد اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی