i پاکستان

کراچی، کار سوار چور دودھ سے بھری ٹینکیاں لے کر فرارBreaking

August 28, 2025

کراچی میں چوری کی انوکھی واردا ت میں ملزمان دودھ سے بھری 4 ٹینکیاں لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات گزشتہ روز بھینس کالونی روڈ نمبر8 پر پیش آئی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دودھ سے بھری ٹینکیاں باڑے سے باہر رکھی ہوئی تھیں، اتنے میں کار سوار ملزمان آئے اور دودھ سے بھری 4 ٹینکیاں کار میں رکھ کرباآسانی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے دودھ سے بھری ٹینکیاں چوری ہونے پر شکایت بھی درج کروائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی