i پاکستان

سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ، غفلت اور کوتاہی پر ایم ڈی واسا کو معطل کردیا گیاBreaking

August 28, 2025

سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ پر غفلت اور کوتاہی پر ایم ڈی واسا کو معطل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایم ڈی واساسیالکوٹ ابوبکرعمران کوفوری طورپرمعطل کردیاگیا،چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کوایم ڈی واسا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب نورالامین مینگل کاکہنا ہے کہ بروقت انتظامات نہ کرنے پرافسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی،جوافسران ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب پائے گئے، سیٹوں پرنہیں رہیں گے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق نااہل اورغفلت کے مرتکب افسران کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی