i پاکستان

انتظامی وجوہات اور مسافروں کی کمی، ملک بھر کی 100 سے زائد پروازیں منسوخBreaking

May 04, 2026

انتظامی وجوہات اور مسافروں کی کمی کی وجہ سے ملک بھر کی 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مشرقِ وسطی کیلئے 84، اندرونِ ملک کی 22 پروازیں منسوخ ہوئیں۔فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے متحدہ عرب امارات کی 54 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے 24، لاہور سے27، اسلام آباد سے 29، ملتان سے 10، پشاور سے 8، اسکردو، سکھر اور کوئٹہ سے 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد سے 4، 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی 4 جب کہ کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی