i پاکستان

پاکستان رینجرز کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث شیر گروہ کے 3 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹرسائیکل،موبائل فون اور نقدی برآمدBreaking

May 04, 2026

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ حسن نعمان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ''شیر گروہ'' کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ملزمان میں گروہ کا سرغنہ شیر علی، حیات اللہ اور ریاض خان شامل ہیں جبکہ ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان گبول ٹان، انڈسٹریل ایریا، سہراب گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، موبائل چھیننے اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم شیرعلی کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں ایف آئی آر بھی درج ہے۔ترجمان رینجرز سندھ نے مزید بتایا کہ ملزمان نے گبول ٹان میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کی تھی جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی