کراچی میں بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکووں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، چھینے گئے موبائل فونز ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔تفصیل کے مطابق بلال کالونی پولیس نے سیکٹر فائیو ڈی نیو کراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت مجیب واحد ولد مظفر علی کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام کاشان ولد ذیشان بتایا۔ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، چھینے گئے موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی