i پاکستان

بہاولپور، بیوی نے شوہر کو قتل کر کے نعش صحن میں چھپا دیBreaking

May 04, 2026

بہاولپور میں بستی ککڑاں میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے نعش صحن میں چھپا دی۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر نعش ٹرنک میں ڈال کر گھر کے صحن میں دفنائی، مقتول کی بڑی بیٹی میکے آئی تو گھر میں بد بو پھیلی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع پر کھدائی کے دوران نعش برآمد ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کی بیوی ملزمہ بشیراں بی بی 3 بچوں سمیت فرار ہے، پانچ روز قبل 50 سالہ مجید کو تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی