i پاکستان

گوجرانوالہ، باپ نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو قتل کردیاBreaking

June 13, 2026

گوجرانوالہ میں زمیندار نے فائرنگ کر کے بیٹی، داماد اور ملازم کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ وڑائچ میں پیش آیا جہاں زمیندار نے اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی بیٹی نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے بیٹی، دامادکو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیٹی اور داماد کا قتل چھپانے کے لئے ملازم کو بھی قتل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی