i پاکستان

لاہور، دکاندار کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ ملازم جاں بحقBreaking

June 13, 2026

لاہور میں دکاندار کے مبینہ تشدد سے کم عمر ملازم جاں بحق ہوگیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق یہ واقعہ لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا ستارہ کالونی میں پیش آیا جہاں دکاندار کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ ملازم جاں بحق ہوگیا۔ترجمان کے مطابق 14سالہ علی حسن ملزم سمیع اللہ کے کریانہ اسٹور پر ملازم تھا، ملزم نے علی حسن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر کے دروازے پر چھوڑ گیا۔ترجمان کے مطابق لڑکے کو اسپتال داخل کروایا گیا جہاں 4 گھنٹے بعد وہ دم توڑ گیا جب کہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔قریبی دکانداروں کا بتانا تھا کہ ملزم آہنی راڈ سے علی حسن پر تشدد کرتا رہا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی