مظفرگڑھ میں جلدی کچرا نہ اٹھانے پر 2 افراد کی جانب سے ستھرا پنجاب کے ورکر کو پلاسٹک کے پائپوں اور لوہے کی تاروں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں کچرے کی گاڑی میں مزید جگہ نہ ہونے کے باعث فہیم نامی سینیٹری ورکر ایک گلی سے مکمل کچرا نہ اٹھا سکا۔ کچرا جلدی نہ اٹھانے پر عابد اور مبشر نامی 2 ملزمان نے سینیٹری ورکر کو گالیاں دیں اور پلاسٹک کے پائپوں اور لوہے کے تاروں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ خانگڑھ میں دونوں ملزمان کیخلاف درج کرکے ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی