سرگودھا پولیس نے نہر سے ملنے والی نامعلوم خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لایا۔ ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق سرگودھا پولیس کو 4 روز قبل بھلوال کے قریب نہر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جس کی شناخت کے لییمقتولہ کے فنگر پرنٹس لیکر نادرا کے تیار کیے گئے فیملی ٹری کی مدد لی گئی۔ مقتولہ کی شناخت ہوتے ہی اس کے شوہر کو شک کی بنیاد پرحراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش مقتولہ کے شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کی مدد سے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر اسے نہر میں پھینکا تھا۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ دوسری شادی کے لیے اپنی پہلی بیوی کا قتل کیا جب کہ قتل کے اگلے ہی دن دوسرا نکاح بھی کرلیا تھا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی