کوئٹہ کے علاقے وندر کے قریب ٹریفک حادثہ میں پولیس ایس ایچ او سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایس ایچ او وندرعبدالسلام ، بیٹا اور گن مین جاں بحق ہوئے، ایس ایچ او معمول کے گشت پر تھے جب یہ حادثہ پیش آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس اور ایس ایچ او کی گاڑی کے درمیان ہوا جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی