i پاکستان

ننکانہ صاحب ، مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان جاںبحق،دوسرا شدید زخمی،ڈی پی او کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکمBreaking

March 13, 2026

ننکانہ صاحب میں تھانہ صدر شاہکوٹ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاںبحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مخالفین کی فائرنگ سے عمران نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ طیب منظور زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، ملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی