i پاکستان

کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادیBreaking

March 13, 2026

کراچی میں یونیورسٹی روڈ کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری بحق ہوگیا جس پر مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔تفصیل کے مطابق یونیورسٹی روڈ سول سینٹر کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ٹینکر کو آگ لگا دی۔عزیز بھٹی کے علاقے یونیورسٹی روڈ سوک سینٹر کے قریب یہ واقعہ پیش آیا، مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار واٹرٹینکر نمبر TTB-837 کو آگ لگا دی۔ آتشزدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ٹینکر میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا، جاں بحق ہونے والے 55 سالہ شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بشیر ولد عبدالحکیم کے نام سے کی گئی ، متوفی پی آئی بی کالونی مکرانی مسجد کے قریب کا رہائشی اور لیاری گینگ وار پی ئی بی کالونی کے کمانڈر احمد علی مگسی کا ماموں تھا۔پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور اور مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی