i پاکستان

نو مئی مقدمات، اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیعBreaking

March 13, 2026

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کر دی۔سماعت کے موقع پر ڈیوٹی جج نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ وکلا سے آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ملزمان کیخلاف عسکری ٹاور جلا ئوگھیرائو سمیت دیگر واقعات کے مقدمات درج ہیں، عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی