اداکارہ، ماڈل، پروڈیوسر و ہدایت کارہ انجلین ملک نے خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں انجلین ملک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کینسر کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے اسے خاموش کینسر قرار دیا۔ویڈیو میں انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ اس بیماری کی علامات کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور انہیں معمولی جسمانی تکالیف سمجھ کر نظرانداز نہ کریں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ایک وضاحتی نوٹ بھی شامل کیا، جس میں انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ ان کا مواد صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اسے طبی مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بھی اپنے جسم میں کوئی مستقل تبدیلی محسوس ہو تو فورا کسی ماہرِ صحت سے رجوع کریں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی اور وہ سب کچھ برداشت کرے جو انہوں نے کیا ہے یا کر رہی ہیں، اس لیے اپنی صحت کو کبھی بھی نظرانداز نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی