معروف اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنی کزن اور اداکارہ صائمہ قریشی کے خواتین کی کمائی سے متعلق متنازع بیان پر کہا ہے کہ خواتین کی کمائی میں بھی برکت اور عزت ہوتی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں صائمہ قریشی کے بیان سے متعلق سوال پر فیصل قریشی نے کہا کہ یہ صائمہ قریشی کا ذاتی نظریہ ہے، نہ میں اس سے اتفاق کر سکتا ہوں نہ اختلاف، ہر شخص کے تجربات مختلف ہوتے ہیں اور اسی بنیاد پر وہ اپنی رائے قائم کرتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ محنت سے حاصل کی گئی کمائی ہمیشہ اچھی ہوتی ہے اور اس میں برکت کی کمی نہیں ہوتی۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بے شمار خواتین اپنی محنت سے مقام حاصل کر چکی ہیں اور ان کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ خواتین کی کمائی میں بھی برکت اور عزت دونوں موجود ہیں۔فیصل قریشی نے کہا کہ ہمیں کسی کے تجربات یا خیالات پر فیصلہ نہیں دینا چاہیے، کیونکہ ہر انسان اپنی زندگی کی بنیاد پر سوچتا ہے اور کسی کے تجربے کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی