i شوبز

مشہور سینئر اداکار اپنے جونیئرز کیساتھ تعاون والا رویہ رکھتے ہیں' فیضان شیختازترین

October 09, 2025

معروف اداکار فیضان شیخ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکاروں کے رویے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔فیضان شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے سینئر ساتھی اداکاروں بشمول فہد مصطفی، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے رویے کی تعریف کی۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے لیے اپنے سینئر اداکاروں تک رسائی بہت آسان ہے کیونکہ سینئرز ہم جونیئرز کے میسجز کا جواب دینے کے لیے وقت نکالتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ سینئرز تک رسائی آسان ہونے سے نئے آنے والے اداکاروں کے لیے کام آسان تھوڑا آسان ہوجاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے جونیئرز کے لیے صورتحال مختلف ہوگی کیونکہ ہماری جنریشن کے لوگ اپنی ہی دنیا میں مگن رہتے ہیں اور ان تک رسائی اتنی آسان نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی