i شوبز

شادی کے بعد پتا چلا کہ مرد کا ساتھ عورت کو کتنا محفوظ بناتا ہے، جویریہ سعودتازترین

October 09, 2025

معروف اداکارہ جویریہ سعود نے اعتراف کیا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ایک مرد کا ساتھ عورت کو کس قدر مضبوط بنانے سمیت اسے کتنا تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محبت ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہو سکتی ہے اور یہ کہ عورتیں بھی متعدد بار محبت کرتی ہیں۔ان کے مطابق عورتوں میں بار بار محبت کرنے کی جرئت نہیں ہوتی جب کہ مرد دوسری یا تیسری محبت کی خاطر اپنی 30 سالہ شادی تک توڑ دیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یک طرفہ محبت دیمک کی طرح انسان کو اندر ہی اندر سے کھا جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ عورت کی زندگی میں مرد کا آنا اسے کس قدر مضبوط بنانے سمیت اسے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی