i کھیل

ادکاری کیساتھ گلوری کا شوق پورا کررہی ہوں ، منال خانتازترین

July 15, 2024

اداکارہ وگلوکارہ منال خان نے کہاہے کہ میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا شوق بھی پورا کررہی ہوں کیونکہ میری بنیاد گلوکاری تھی اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اداکاری بھی کروں گی اور گلوکاری بھی اس کے لیئے میں نے موسیقی کی باقاعدہ کلاسز لینی شروع کر دی ہیں اور باقاعدگی سے ریاض بھی کررہی ہوں۔بہت جلد اپنا گانا ریکارڈ کرواں گی جس کی ویڈیو جلد میرے پرستاروں کے درمیان ہوگی۔منال خان نے مزید کہاکہ گو گلوکاری اور اداکاری دومختلف شعبے ہیں۔ مگر میں ان کو باقاعدہ وقت دوں گی جب اداکاری کا پراجیکٹ ہوگا تو اداکاری کروں گی اور جب گلوکاری کی باری آئے گی تو پھر گلوکاری کو وقت دوں گی۔یہ افراد کہاں گئے، زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟پشاور ہائیکورٹ کا لاپتہ 4بھائیوں کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار یاد رہے کہ منال خان ان دنوں نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی