فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اسکرین چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی بلکہ کسی بھی فنکار کا کام چھوٹا یا بڑا ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی پرکشش اور باصلاحیت فنکارہ ریشم نے کہا کہ سلور اسکرین ہو یا منی اسکرین، اصل چیز کام ہوتا ہے۔ اسکرین چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی بلکہ کسی بھی فنکار کا کام چھوٹا یا بڑا ہوتا ہے۔ میں نے بڑی اور چھوٹی اسکرین، دونوں پر ہی کام کیا ہے۔ کام کا طریقہ مختلف ضرور ہوتا ہے مگر دونوں ہی جگہ فنکار اپنی تمام تر فنکارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا جب تک آپ بہترین پرفارمنس نہیں دیں گے، کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں سو فیصد کارکردگی دکھائوں، باقی کام سب نصیب پر چھوڑ دیتی ہوں۔ آج کے دور میں کوئی بھی فنکار مکمل نہیں ہے۔ ہر کوئی کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی