کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد یعقوب نے کہا ہے کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کھیل کیلیے کوشاں ہے، کراچی میں بیس سال بعد آل پاکستان محمد ماجد اور عبد الناصر میموریل ٹورنامنٹ کا انعقاد باسکٹ بال کی ترقی میں معاون ثابت ھو گا۔ اپنے بیان میں محمد یعقوب نے کہا کہ میموریل ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کیلیے آرگنائزنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کیے جبکہ میموریل ٹورنامنٹ کی کامیابی میں ھم سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلیے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے ٹیکنیکل سمیت دیگر شعبوں میں بھرپور سپورٹ حاصل رہی۔ اگلے مرحلے میں کراچی کے کلبوں کی سکروٹنی اور غیر جانبدار الیکشن کا مرحلہ بہت جلد پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تعاون سے مکمل کریں گے اور زیادہ بہتر طریقے سے منعقد کرنے کی کوشش کریں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی