فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ دوسروں کیلئے دلوں میں نفرت رکھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اس لئے اپنے دل کو شیشے کی طرح صاف رکھیں۔ ایک انٹرویو میں مایا علی نے کہا کہ بغیر اپنا مفاد سوچے دوسروں کا اچھا سوچتے ہیں، میرے لیے یہ ہی سچے ہیرو ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا دوسروں کیلئے دلوں میں نفرت رکھنے سے کچھ نہیں ملتا اچھے دل کے مالک اور شفیق لوگوں کو خاص طور پر تخلیق کیا جاتا ہے اس لئے اپنے دل کو شیشے کی طرح صاف رکھیں ایسے لوگ دوسروں کی تکلیف کا احساس رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جن کے سبب یہ دنیا خوبصورت بنی ہوئی ہے۔ مایا علی نے کہا
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی