معروف اداکار علی رحمان خان نے اداکارہ یمنی زیدی کی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں کی جم کر تعریفیں کردیں۔حال ہی میں علی رحمان خان نے ایک انٹرویو میں کئی اہم پہلو پر گفتگو کرنے سے لے کر اداکارہ یمنی زیدی کیساتھ اپنے کام کرنا کا تجربہ بھی شیئر کردیا۔علی رحمان خان نے گفتگو کے دوران یمنی زیدی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں نے انڈسٹری میں ایک ساتھ قدم رکھا۔علی رحمان کے مطابق انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی اسی وقت کیا جب یمنی زیدی انڈسٹری کا حصہ بنیں بعدازاں ہم دونوں نے ایک ساتھ ڈراما سیریل رشتے کچھ ادھورے سے میں اسکرین شیئر کی۔علی رحمان نے یمنی زیدی کی فنکارانہ مہارتوں کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ میں حیران ہوں کہ یمنی زیدی کس طرح کام کرتی ہیں، یمنی ایک کمال فنکارہ ہیں جو نہ صرف ٹیلنٹڈ ہونے کے ساتھ اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں بلکہ اپنے کام کے بارے میں محتاط رہتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی