i کھیل

حریم فاروق نے اپنی محبت کا اقرار کرلیاتازترین

July 03, 2024

معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنی محبت کا اقرار کرلیا۔ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جوکہ مختلف تصاویر کو ایک جگہ اکٹھا کرکے بنائی گئی۔ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ سعد سلطان نامی شخص بھی موجود ہے، یہ تصاویر مختلف موقع پر لی گئیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق اور سعد کے درمیان کافی گہری دوستی ہے۔ ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ کافی خوش بھی نظر آرہے ہیں۔حریم فاروق نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سعد سلطان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سعدی سالگرہ مبارک ہو، آپ میرے پاگل پن کو پرسکون کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہم نے تقریبا آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے، اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی۔پوسٹ کے اختتام میں حریم فاروق نے سعد سلطان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔حریم فاروق کی اس پوسٹ کے بعد کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو اپنا جیون سلطان چن لیا ہے، تاہم اداکارہ نے ابھی تک ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی