i کھیل

جواد احمد حاسد اور ناکام انسان ہیں، ابرار الحقتازترین

June 06, 2024

معروف گلوکار ابرارالحق نے ماضی کے مشہور پنجابی گلوکار جواد احمد کو حاسد قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے ابرارالحق نے کہا کہ میں منافق ہوں یا نہیں، ہم انسان کس طرح کسی کے مذہب سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔ابرارالحق نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے بیانات میں اللہ تعالی کا ذکر کرتا ہوں اور جواد احمد کو میری یہ بات بالکل پسند نہیں ہے، وہ مجھے گنہگار کہتے ہیں اور ان کے مطابق ایک گنہگار اللہ تعالی کا ذکر نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ جواد احمد جیسے لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں، یہ لوگ خود تو اپنی زندگی میں ناکام ہوگئے ہیں اور میری کامیابی دیکھ کر حسد کرتے ہیں، میں تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے حاسدین سے محفوظ رکھے۔ابرارالحق نے یہ بھی کہا کہ حسد کرنے والا شخص اپنی ناکامیوں کی وجہ سے ہمیشہ غصے میں رہتا ہے۔گلوکار نے کہا کہ ایوارڈ شوز میں جب بھی مجھے ایوارڈ ملتے تھے تو جواد احمد کو برا لگتا تھا، وہ میرے ایوارڈز سے کبھی خوش نہیں ہوئے جبکہ انہوں نے میرے خیراتی کام کو بھی کاپی کیا۔واضح رہے کہ جواد احمد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ابرارالحق کو گھٹیا مذہبی منافق کہتے ہوئے گلوکار پر شدید تنقید کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی